پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA launches flights from Karachi to Skardu

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز ،وزیر اعظم کی ہدایت پر پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل عبور کرلیا ۔

پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کردیا ، تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی کراچی سے پروازاسکردو پہنچ گئی ، ایئر بس 320 میں 178مسافر اور عملے 8 افراد شامل تھے۔سی ای اوپی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ ادارہ سیاحت کیفروغ میں کرداراداکرتا رہے گا۔

یاد رہے قومی ایئر لائن نے عید کے موقع پر کراچی سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کیا تھا ۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کراچی سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا تھا کہ کراچی سے اسکردو کے لیے پی آئی اے ایئر بس 320 طیارہ استعمال کرے گا۔

دوسری طرف ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق پی آئی اے شمالی علاقوں پر پروازوں کو بڑھا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے نے سال 2020 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا گیا

اس سے قبل 7 اپریل کو قومی ایئر لائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا، یہ ادارے کے لیے ایک اہم سنگ میل تھا، لاہور سے پہلی پرواز ایئر بس 320 کے ساتھ 160 مسافروں کو لے کر اسکردو پہنچی تھی۔

Related Posts