پی آئی اے کا عاشورہ کے موقع پر عراق کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA plane faces crisis-like situation in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے زائرین کی سہولت کے لیے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق 11 اگست سے 11 پروازیں زائرین کو لے کر نجف اشرف پہنچیں گی۔ زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق زائرین کی سہولت کے لئے کراچی، اسلام آباد اور  لاہور سے پرکشش کرایہ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا۔

سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔ زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے۔

ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم 2021 کے قوانین متعارف کرا دیے، نوٹیفکیشن جاری

Related Posts