پی آئی اے نے یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے اہداف حاصل کرلیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے اہداف حاصل کرلیے
پی آئی اے نے یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے اہداف حاصل کرلیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:قومی ایئرلائن(پی آئی اے)نے یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے اہداف حاصل کرلیے، پی آئی اے نے ایک سال کی اسسمنٹ میں 20 اکتوبر 2021 کے آڈٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئرلائن کے بوئنگ 777 اور ائیربس 320 کی اسسمنٹ کی جو عالمی معیار کے مطابق تھی۔ سیفٹی ایجنسی کے تحت یورپ، کینیڈا، خلیج میں کمرشل پروازوں کی لینڈنگ، سیفٹی اسسمنٹ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

پی آئی اے نے تاریخ پہلی بار یہ کامیابی حاصل کی ہے۔سیفٹی اسسمینٹ آف فارن ایئر کرافٹ پروگرام 1996 میں شروع ہوا تھا۔ زیرو انڈیکس سیفٹی ریٹنگ حاصل کرنے پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے میں حفاظت سے متعلق آگاہی کا ایک نیا کلچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت کلچر پر عمل کرنے والے ملازمین کو کیریئر اپ گریڈ اور مراعات دی جاتی ہیں۔

ارشدملک نے کہا کہ پی آئی اے نے پاکستان میں بھی ریگولیٹری اتھارٹی کو پیشہ ورانہ مدد کی پیشکش کی ہے اور امید ظاہر کی کہ اس سال نومبر میں سول ایوی ایشن کا آئی سی اے او آڈٹ کلیئر کرنے کے بعد پی آئی اے کی مغرب کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے نے 2 سال میں 1153 ٹکٹ مفت بانٹ دئیے۔آڈٹ رپورٹ

انہوں نے پی آئی اے کی ٹیم کوانتھک محنت اور اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ اب پی آئی اے کے سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی تنظیم نو کے بعد ایئرلائن کی تمام بین الاقوامی پروازوں پر سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب خودسے مزید سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے جس سے یہ کامیابی حاصل ہوئی۔

Related Posts