پی آئی اے نے 2 سال میں 1153 ٹکٹ مفت بانٹ دئیے۔آڈٹ رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے 2 سال میں 1153 ٹکٹ مفت بانٹ دئیے۔آڈٹ رپورٹ
پی آئی اے نے 2 سال میں 1153 ٹکٹ مفت بانٹ دئیے۔آڈٹ رپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی ائیر لائن  کی آڈٹ رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پی آئی اے نے 2سال میں 1153 ٹکٹ مفت تقسیم کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ، لاجواب سروس کے نعرے کے ساتھ قومی ائیر لائن نے اربوں کا خسارہ برداشت کرنے کے باوجود 2سال میں 1153 ٹکٹ مفت دئیے جن سے پی آئی اے کو 3کروڑ روپے سے زائد نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

ای سی سی نے کورونا ویکسین کیلئے 19کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لٹر سے زائد کا اضافہ

پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیر لائنز کے کرایوں میں 3گنا تک اضافہ

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کے ملازمین کو مفت دئیے جانےوالے ٹکٹ 1153 ٹکٹس کے علاوہ ہیں۔ انتظامیہ نے بگڑتی صورتحال مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹس 2018 اور 2019 میں مفت جاری کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2017 میں پی آئی اے نے 535 جبکہ 2018 میں 561 مفت ٹکٹ جاری کیے۔ 2019 میں 57 ٹکٹس جاری ہوئے۔ 2017 میں پی آئی اے کو 51 ارب جبکہ 2018 میں 67 ارب سے زائد خسارہ ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2019 میں قومی ائیر لائن کو 55 ارب روپے سے زائد خسارہ ہوا۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ پی آئی اے انتظامیہ کو مفت ٹکٹ بانٹنے کی بجائے کفایت شعاری اور فضول اقدامات سے اجتناب کرنا ہوگا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ائیر لائن (پی آئی اے) سمیت دیگر پاکستانی ائیر لائنز کے کرایوں میں 2 سے 3 گنا تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ مسافروں کی تعداد کا بڑھنا تھا۔

گزشتہ روز پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز نے لاہور سے متحدہ عرب امارات، ترکی اور برطانیہ کے کرایوں میں 2 سے 3 گنا تک اضافہ کیا۔ ٹریول ایجنٹس کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے باعث ہوا۔

 

Related Posts