حکومت نے عوام پر یکم نومبر کو نیا پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی، بڑا اضافہ متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prices of petroleum products likely increase up to Rs 9

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومت نے غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور پٹرول بم تیار کرلیا، یکم نومبر سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں ڈالر کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے میں ملک میں پٹرول مزید 7 روپے فی لیٹرتک مہنگاہوسکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ مہنگی کیوں ہوئیں؟

پٹرولیم ڈیلرز نے احتجاجاً پٹرول پمپ بند کرنے کا عندیہ دے دیا

پاکستان میں پٹرول دیگر ممالک کی نسبت آج بھی سستا ہے، وفاقی وزیر علی زیدی

یادرہے کہ حکومت ہر 15 دن میں پٹرول کی قیمت کا تعین کرتی ہے۔16 اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت پٹرول 138روپے فی لیٹر سے بھی زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے جبکہ آج ڈالر 175کی سطح بھی عبور کرگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا جس کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا۔

Related Posts