پیٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، وزیراعظم
پیٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ دل پر پتھر رکھ کرکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پیشی کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی ہے، غریب حاندان بچارے رل گئے ہیں۔ ایک وقت کی روٹی اور علاج کے پیسے نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ ملک میں نوکریاں نہیں ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔پاکستان کے پسے ہوئے کوگوں کے لیےماہانہ 2ہزار مختص کیے۔ عوام کوجو ریلیف دیا وہ ان کا حق تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے صوبوں کے بارے میں ایسی حیران کُن معلومات، جنہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے؟

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں پر نوازشریف نے کسی کو دھمکیاں نہیں دیں۔ نواز شریف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ نواز شریف نے بڑے ممالک کے سربراہان سے تلخ انداز میں بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے نہ کرنے پر امریکہ نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی امداد کی پیش کش کی۔ نوازشریف نے امریکہ سے کہا آپ کی امداد کا شکریہ ہم زندہ رہیں گے تو پاکستان پر آنچ نہیں آنے دینگے۔

قبل ازیں وزیر اعظم نے عدالت میں روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ میں صوبے کا خادم رہا ہوں۔ سرکاری خزانے سے تنخواہ لی نہ کبھی ٹی اے ڈی اے لیا۔ پیٹرول بھی خود ڈلواتا تھا جب کہ تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے کی رقم 7، 8 کروڑ بنتی تھی جو میرا قانونی حق تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں نے تو شوگر ملز کو سبسڈی نہیں دی۔ جس سے میرے خاندان کو 2 ارب کا نقصان ہوا۔ اس کیس میں مجھ پر 25 ،25 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام لگائے گئے۔ ایک طرف تو میں اربوں روپے کا اپنے خاندان کی ملوں کو نقصان پہنچاؤں؟ کیا دوسری جانب میں 25 ،25 لاکھ روپے حرام کھاؤں گا؟

Related Posts