پشاور، ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM leaders advise leadership to stop meetings due to Increase Corona cases

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا گیا ہے۔

پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤکے خطرے کے پیش نظرپی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے منع کردیا ہے، واضح رہے کہ حکومت نے عوامی اجتماعات سے گریزاختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلع پشاورمیں اس وقت کورونا کی شرح 13 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، اگر بڑے بڑے عوامی اجماعات کئے گئے تو کورونا کے بڑے پیمانے پرپھیلنے کا خدشہ ہے، مذکورہ صورت حال اورکورونا وائرس سے انسانی جانوں کوبچانے کی غرض سے جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پی ٹی ایم کی جانب سے جلسے کی اجازت کے لئے درخواست فیصل کریم کنڈی، سردارحسین بابک، مولانا عطاء الحق درویش، مرتضی جاوید عباسی اورہاشم بابرنے فوکل پرسن عبدالجلیل جان کے توسط سے ڈی سی پشاورکودی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: متعدد صحافیوں کا نوازشریف کی تقاریر پر لگی پابندی کے خلاف عدالت جانے کا انکشاف

Related Posts