متعدد صحافیوں کا نوازشریف کی تقاریر پر لگی پابندی کے خلاف عدالت جانے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متعدد صحافیوں کا نوازشریف کی تقاریر پر لگی پابندی کے خلاف عدالت جانے کا انکشاف
متعدد صحافیوں کا نوازشریف کی تقاریر پر لگی پابندی کے خلاف عدالت جانے کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک کے سینئر نامور صحافیوں کی جانب سے نواز شریف کی تقاریر پر لگی پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

سینئر صحافی عدیل راجہ نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی ٹی وی کے صحافی عدیل راجہ کی جانب سے حیران کن انکشافات بھرے ٹوئٹس کیے گئے ہیں، جن میں اُن کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی، نسیم زہرہ، ابصار عالم، عاصمہ شیرازی، غریدہ فاروقی، ضیاء الدین نے نوازشریف کی تقاریر پر لگی پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

صحافی عدیل راجہ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں کچھ صحافیوں سے ناشتے پر ملاقات کی تھی، اس میں انہوں نے صحافیوں کو نواز شریف کی تقریر پر لگی پابندی کے خلاف درخواست دائر کرنے کا کہا جس پر چند صحافیوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

اس صورتحال کے بعد نجی ٹی وی کے بیو رو چیف خاور گھمن نے صحافی راجہ عدیل کی ٹویٹ پر ردعمل دیا، انہوں نے کہا کہ راجہ صاحب مذاق مت کریں، یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، بنیادی طور پر نواز شریف کی تقریر پر پابندی کے خلاف کورٹ میں جانا ن لیگ کا حق ہے، یہ کام صحافی کیونکر کریں گے، خاص طور پر صرف اور صرف نواز شریف کے خلاف پابندی کو لے کر ایسا کیوں کیا جائے۔

خاور گھمن کی مذکورہ ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے صحافی راجہ عدیل نے اپنے جاری ٹویٹ میں لکھا کہ جناب، میں آپکو بھیج دیتا، بڑے بڑے صحافی نواز شریف کے وکیل بن کر عدالت گئے۔

راجہ عدیل نے اپنے ودسرے ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ میری معلومات کے مطابق نجم سیٹھی وہ شخص تھا جو اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کر رہا تھا اور سب سے گزارش کر رہا تھا کہ نواز شریف کی تقریر ٹی وی پر دکھائے جانے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کریں۔

خاور گھمن نے اپنی ٹویٹ میں صحافی عدیل راجہ سے پوچھا کہ ”کون کون ہے اس میں؟”جس کے جواب میں عدیل نے نام بتاتے ہوئے کہا کہ ”جن صحافیوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی تقریر پر لگی پابندی کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے ان میں نجم سیٹھی، نسیم زہرہ، ابصار عالم، عاصمہ شیرازی، غریدہ فاروقی اور ضیاء الدین، منصور علی خان، امبر شمسی، محمل سرفراز، منیزے جہانگیر بھی اس پٹیشن کا حصہ ہیں۔

صحافی عدیل راجہ نے اسلام آباد سے بیوروچیف خاور گھمن کو ان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان تمام افراد کی فہرست ٹویٹ کی جنہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی تقاریر پر لگی پابندی کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، انہوں نے اپنی ٹویٹ کے کیپشن میں خاور گھمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب نام آپ خود دیکھ لیں، یہ تمام لوگ عدالت گئے ہیں نواز شریف کی تقاریر بحال کروانے کو”

بعد ازاں صحافی عدیل راجہ کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ایک اور ٹویٹ میں سوال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”کیا صحافی کسی سیاسی پارٹی کی جانب سے درخواستیں دائر کرتے ہیں؟”

Related Posts