یوٹیوبرز اور ویب چینلز کو براڈکاسٹ میڈیا میں شامل کرنے کیلئے سفارشات تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pemra to regulate Youtubers and web TV channels

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے یوٹیوبرز اور ویب ٹی وی چینلز کو قانون کے دائرہ کار میں لانے کیلئے سفارشات تیار کرلی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیمرا نے یوٹیوبرز اور ویب ٹی وی چینلز کے مالکان کے لئے لائسنس لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے جبکہ پیمرا پہلے ہی سفارشات پر مشتمل ورکنگ پیپر بھیج چکا ہے۔

اتھارٹی نے ان چینلز کے مالکان کے لئے رجسٹریشن فیس کے ساتھ ساتھ دوسرے ٹیکسوں کی ادائیگی بھی لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ مین اسٹریم ٹی وی چینلز کی طرح طرز عمل پران چینلز کو پیمرا کے قوانین 2015 کے تحت چلایا جائے۔

مزید پڑھیں:کورونا کی جعلی رپورٹس، تمام ایئر لائنز کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئیں

واضح رہے کہ پاکستان میں مین اسٹریم میڈیا چینلز پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر یوٹیوب اور ویب چینلز کو قانونی دائرہ میں لانے کیلئے تاحال کوئی پالیسی نہیں ہے۔

پیمرا کی جانب سے یوٹیوبرز اور ویب چینلز کو براڈکاسٹ میڈیا میں شامل کرنے کیلئے سفارشات تیار کرلی گئی ہیں جن میں بہت جلد عملدرآمد متوقع ہے۔

Related Posts