پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد عہدے سے دستبردار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Subhan Ahmed
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عہدےسے دستبردار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں مختلف عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھالنے والے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ 9 برس چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر براجمان رہے جبکہ پی سی بی سے ان کا تعلق 25 برس کے طویل عرصے پر محیط رہا،پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سبحان احمد کے درمیان اختلافات کی بھی بات گشت کررہی تھی۔

سبحان احمد کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ساتھ 25 سال سے زائد عرصہ منسلک رہنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ آگے بڑھنے کے لیے یہ مناسب وقت ہے،سبحان احمد نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز کی بات تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیم پیشہ ور سے ایک مکمل پیشہ ور ادارہ بنانے کا سفر بھی بہترین رہا، اور ملک کے بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں میں سے ایک بنانے کے لیے کردار ادا کرنا ایک اعزاز ہے۔

سبحان احمد نے کہا کہ میں ان تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس سفر میں میری رہنمائی اور تعاون کیا اور انہوں نے جونیئر افسر سے چیف آپریٹنگ افسر کے طور پر میری ترقی میں کردار ادا کیا، ان کے تعاون کے بغیر میں اپنے کیریئر کے اہداف اور مقاصد حاصل نہیں کرپاتا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان نسیم شاہ نے سوچا اس نے وکٹ لے لی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔آئی سی سی

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ سبحان احمد نے عزت اور دیانتداری کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے نمایاں خدمات ادا کی ہیں،انہوں نے کہا کہ سبحان احمد گذشتہ کئی برسوں میں پی سی بی کو تبدیل کرنے اور کمرشل معاہدوں کے ذریعے ادارہ کو منافع دلوانے میں سب سے آگے رہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں پی سی بی کی طرف سے سبحان احمد کا ان کی خدمات پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، پی سی بی ان کی تجربے سے مسلسل فائدہ اٹھائے گی اور ہم خاص منصوبوں پر ایک کردار کی بنیاد پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Related Posts