تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت کی بجائے عوام کو ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کےجھوٹ کاپول کھول دیا،فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ بھارتی عدالت نے فسطائی مودی کےجھوٹ کاپول کھول دیاجس سےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ عوام دوست حکومت نے قوم کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدام کیا ہے اور اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت کی بجائے  عوام کو منتقل کیا جائےگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور ملک کے لیے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول اور بہترین مواقع ہیں۔حفیظ شیخ

معاون خصوصی اطلاعات نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی تصویر بھی جاری کی جس میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 4.59روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.67روپے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 4.27روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.63روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 117.83روپے سے کم ہو کر 113.24روپے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 132.47روپے سے کم ہو کر 124.80روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت 103.84روپے سے کم ہو کر 99.57روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 97.52روپے سے کم ہو کر 91.89روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں کمی کی سمری وفاقی حکومت کے پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی جس کے تحت  یکم ستمبر سے قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان متوقع ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کو موصولہ سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے واضح کمی کا امکان

Related Posts