پارلیمنٹ حملہ کیس: عمران خان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ 5 دسمبر کو سنایا جائیگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کاکا4اکتوبرکوسکردومیں جلسہ عام کااعلان
پاکستان تحریک انصاف نے سکردو میں جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جلسے سے وزیراعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر ان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیئے اور موقف اپنایا کہ دھرنے میں تقاریر یا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جاسکتیں۔

مزید پڑھیں : پی ٹی وی حملہ کیس،شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

سرکاری وکیل نے عمران خان کی بریت کی درخواست کی مخالفت کے بجائے حمایت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اگر عمران خان کو مقدمہ سے بری کر دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز ہیں، ان سے نکلنا کچھ بھی نہیں، صرف عدالت کا وقت ضائع ہوگا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 5 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

Related Posts