امن کی تلاش میں فلسطینی صدر محمود عباس چین پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چین کی جانب سے اسرائیل- فلسطین امن مذاکرات میں مدد کے لیے آمادگی کا اظہار کرنے کے بعد منگل کے روز فلسطینی صدر محمود عباس مذاکرات کے لیے چین پہنچ گئے ہیں۔

محمود عباس چین میں جمعہ تک قیام کریں گے۔ محمود عباس دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے اپنے پانچویں سرکاری دورے پر ہیں۔ سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’’وفا‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ محمود عباس دورے کے دوران صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما فلسطینی میدان میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ باہمی تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفت و شنید کریں گے۔

محمود عباس وزیراعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ فلسطینی رہنما چینی عوام کے پرانے اور اچھے دوست ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی اور ان کے جائز مقصد کی مضبوطی سے حمایت کی ہے۔

واضح رہے بیجنگ نے مشرق وسطیٰ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کی اور وہاں پر دیرینہ امریکی اثر و رسوخ کو چیلنج کیا ہے۔

صدر شی نے دسمبر میں ایک عرب آؤٹ ریچ ٹرپ پر سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے محمود عباس سے ملاقات کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے جلد، منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے کام کرنے کا عہد کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے ریاض کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے کہا تھا کہ سعودی عرب کو واشنگٹن اور بیجنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور نہیں کیا جا رہا ہے۔

Related Posts