پاکستان کے معروف رفاہی ادارے نے ایک سال میں 21 ارب روپے کے فلاح کام کیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پرائیویٹ سیکٹر میں پاکستان کے صف اول کے رفاہی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے 2023 میں 21 ارب 49 کروڑ روپے فلاحی کاموں پر خرچ کیے جس کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یتیم بچوں، طلبہ، مریضوں، ایمرجنسی ڈیزاسٹر و دیگر شعبوں میں 2کروڑ 5لاکھ افراد کی خدمت کی گئی جبکہ 39ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹرز کے ذریعے الخدمت کے 67ہزار رضاکاروں نے 6لاکھ 25ہزار متاثرین کو ریلیف پہنچایا۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے نے دوران سال 30ہزار840 متاثرہ خاندانوں کو فوڈ پیکج 8310 کو خیمے اور ٹینٹ فراہم کیے۔ الخدمت فاؤنڈیشن صحت کے شعبے میں 7ارب 50کروڑ روپے سالانہ خرچ کرتی ہے۔ سال 2023 کے دوران 52 اسپتالوں اور 50 میڈیکل سینٹرز کے ذریعے 1کروڑ 2لاکھ 21ہزار افراد کو ہیلتھ کی سہولیات فراہم کیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن 22 آغوش سینٹرز اور گھروں میں 29ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن 5269 مستحق طلبہ و طالبات کو 436ملین کی اسکالر شپ فراہم کرچکی ہے۔

قیدیوں، معذوروں اور اقلیتی کمیونٹی سمیت دیگر طبقات کے 39لاکھ 36ہزار افراد کو امداد فراہم کی گئی، الخدمت فاؤنڈیشن کاروبار کے لیے 14ہزار افراد کو 43کروڑ کے بلاسود قرض فراہم کرچکی ہے۔

Related Posts