ملک کی آئی ٹی برآمدات میں 34کروڑ ڈالرز کے لگ بھگ اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ٹی
(فوٹو: پکسا بے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک کی آئی ٹی برآمدات میں 34 کروڑ ڈالرز کے لگ بھگ اضافہ ہوا ہے، وفاقی حکومت  نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک آئی ٹی برآمدات کا حجم 2 ارب 28 کروڑ ڈالرز ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں مجموعی طور پر 17 اعشاریہ 44 فیصداضافہ ہوا۔

گزشتہ مالی سال کے دوران جولائی سے مارچ کے عرصے میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 1 ارب 94 کروڑ ڈالرز تھا۔ ملک کی آئی ٹی برآمدات میں مارچ 2024 کے دوران 30 کروڑ 60لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 36فیصد اضافہ ہے۔

مارچ 2023 کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 22 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا۔ فروری 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات کا حجم 19 فیصد بڑھا جبکہ جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک آئی ٹی برآمدات کے حجم میں 33 کروڑ 90لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آئی ٹی برآمدات میں اضافے سے پہلے

قبل ازیں نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے آئی ٹی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی آئی ٹی کمپنیوں میں 825 ملین روپے کے انعامات تقسیم کیے تھے۔

رواں برس فروری کے دوران اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے وہ زیادہ سے زیادہ مراعات، سہولیات اور حوصلہ افزائی کی مستحق ہے۔

Related Posts