پاکستان کی ثقافتی اور سیاحتی صلاحیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی ثقافتی اور سیاحتی صلاحیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
پاکستان کی ثقافتی اور سیاحتی صلاحیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی کامیابی کی داستان اجاگر کرنے کیلئے برانڈ پاکستان مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت برانڈ پاکستان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے سمند پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی برائے نیشنل سیکورٹی معید یوسف نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے کہاکہ ملک کی کامیابی کی داستان اجاگر کرنے کیلئے “برانڈ پاکستان” مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کی جیومعاشی پوزیشن، ثقافتی اور سیاحتی صلاحیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاروبار کرنے میں آسانی اور سرمایہ کاری کی پالیسیاں اجاگر کرنے سے ملک کے تاثرمیں بہتری آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مثبت تاثراجاگر کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں کے مابین مربوط اطلاعاتی نظام تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کے علاوہ ”احساس پروگرام“کے تحت لوگوں کو معاشی ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی، پاکستان نے کورونا کے باوجود اسٹاک ایکسچینج کی نمایاں کارکردگی جیسی قابل ذکر معاشرتی اور معاشی کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے کہاکہ بہتر ملکی ساکھ اور سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے میڈیا پر کامیابیوں کی نمایاں تشہیرضروری ہے۔

مزید پڑھیں: پوری کوشش ہے کہ اسلامو فوبیا کیخلاف تمام مسلم ممالک کو اکٹھا کروں، وزیر اعظم

Related Posts