آرٹیفیشل انٹیلی جنس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہماری زندگیوں کا حصہ بنتی جارہی ہے۔ اسی ٹیکنالوجی پر تیار کردہ موبائل ایپ لینزا عوام کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات میں بھی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے لینزا نامی ایپ کا سہارا لیتے ہوئے مختلف تصاویر کھنچوائیں اور سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان، حمائمہ ملک اور گلوکار علی ظفر سے لے کر سیاستدانوں تک متعدد مشہور و معروف شخصیات نے اپنی تصاویر لینزا کے ذریعے تبدیل کرکے عوام کے سامنے رکھ دیں۔
دیکھتے ہی دیکھتے متعدد شوبز ستاروں کی ایڈیٹ کی گئی سیلفیاں عوام میں مقبولیت حاصل کر گئیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں۔
مداحوں کی بڑی تعداد نے شوبز ستاروں کی ایڈیٹ کی گئی سیلفیوں کی تعریف کی ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے شہرت یافتہ ستاروں کی ایڈیٹ سیلفیوں پر کچھ وجوہات کے باعث تنقید بھی کی۔