کورونا مزید 39 پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا، 1043 نئے شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کورونا وائرس نے پاکستان میں مزید 39 زندگیاں نگل لیں اور 1043 نئے شکار کرلئے، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی کم سطح پر آگئی۔

پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیز ہونے کے بعد ملک میں وباء سے متاثر ہونیوالے کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کی گئی۔

 

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 54647 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1043 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39 ہلاکتیں ہوئیں۔

ملک میں کورونا سے مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21913 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 46 ہزار 227 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 88 ہزار 505 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں کمی کے بعد کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمن نے کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

مزید پڑھیں:ووہان میں گیارہ ہزار طلبہ کی سماجی فاصلے کے بغیر اجتماعی گریجویشن تقریب

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر سے جان چھوٹی ہی تھی، ابھی معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہی ہوئے ہیں کہ ماہرین نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمن نے بتایاکہ کورونا وائرس میں نئی نئی میوٹیشنز آرہی ہیں۔

آئندہ دو تین ہفتوں میں تیسری لہر ختم ہو جائے گی۔ بکرا عید کے بعد کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے۔ڈاکٹرعطاالرحمان نے کہاکہ آئندہ دو تین ہفتوں میں کورونا کی تیسری لہر مکمل ختم ہو جائے گی۔

Related Posts