پاکستان او آئی سی کے اجلاس میں آج مسئلہ کشمیر اٹھائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

OIC calls emergency meeting on Palestine upon Saudi Arabia's request

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نعیمی: اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 47 واں اجلاس آج جمہوریہ نائجر میں ہوگا، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی سمٹ میں شرکت کے لئے نائجر پہنچے تھے، وزیر خارجہ اور صدر آزادکشمیر بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ 

اجلاس کے شرکا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ہونیوالی انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ اجلاس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں امریکہ ، مشرق وسطیٰ اور عالمی پیشرفت میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا جائے گا جبکہ وزیر خارجہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:امارات کے ویزا پر پابندی اسرائیل سے تعلقات کی کڑی ہے

اس سلسلے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے او آئی سی ایک مناسب فورم ہے جبکہ کانفرنس میں دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کونسل کے اجلاس میں سلامتی اور انسانیت سوز چیلنجوں کا مقابلہ کرنے والی افریقی ریاستوں کے ممبروں کا ایک اجلاس بھی منعقد کیا جائیگا۔

Related Posts