پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 38 ہزار 500 سے تجاوز کرگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 38 ہزار 500 سے تجاوز کرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 38 ہزار 500 سے تجاوز کرگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج  کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 500 سے تجاوز کر گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 654 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا جس کے باعث 100 انڈیکس 38 ہزار 700 کی حد بھی عبور کرگیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد گزشتہ روز  ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 327.67پوائنٹس کے اضافے سے38 ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے  38122.72پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔

63.11 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں69 ارب 40 کروڑ2 لاکھ روپے بڑھ گئے ۔کاروباری حجم منگل کی نسبت 53.25فیصدکم رہا۔

روزکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا،اورمنگل کوجاری رہنے والی مندی کے اثرات ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں دیکھے گئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 37671.39پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔

بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس مثبت زون میں داخل ہوگیاجو ٹریڈنگ کے اختتام تک جاری رہا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،327.67پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

Related Posts