پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 48ارب سے زائد اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 48ارب سے زائد اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 48ارب سے زائد اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں زبردست جوش وخروش کے باعث کے ایس ای100انڈیکس48ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے مزید294.92پوائنٹس کے اضافے سے48191.26پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

جب کہ61.28 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 48ارب61کروڑ24لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت1.43فیصد کم رہا۔

گز شتہ روزکاروبار کے آغازسے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی اور ملکی معاشی اشاریوں میں مثبت پیش رفت کو دیکھتے ہوئے بھرپور سرمایہ کاری کے باعث تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 48ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے48241پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں 48200پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس294.92پوائنٹس کے اضافے سے48191.26پوائنٹس پر بند ہوا۔

جب کہ 129.05پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19731.43پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس189.57پوائنٹس کے اضافے سے32428.26پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر 421کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے258کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ152میں کمی اور 11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82کھرب 67ارب 65کروڑ2لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب16ارب26کروڑ26لاکھ روپے ہو گئی۔

جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم۱یک ارب 39کروڑ20لاکھ 37ہزارشیئرز رہا جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت2کروڑ2لاکھ22ہزارشیئرزکم ہے۔

Related Posts