پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں ایک ارب سے زائد کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں ایک ارب سے زائد کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں ایک ارب سے زائد کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارہ ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 64.36پوائنٹس کی کمی سے 48126.90پوائنٹس کی سطح آ گیا۔

جب کہ50.46 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیالیکن مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ۱یک ارب 23کروڑ89لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت24.82فیصد کم رہا۔

گز شتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں دلچسپی برقرار رہنے کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس48286پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا رجحان شروع ہونے کی وجہ سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی یہاں تک کہ انڈیکس 48ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 47957پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگئی۔

بعد میں ریکوری آنے سے 48ہزار کی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہااور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 64.36پوائنٹس کی کمی سے 48126.90پوائنٹس پر بند ہوا۔

جب کہ 73.83پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19657.60پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس4.83پوائنٹس کی کمی سے32423.43پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر 428کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے216کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ194میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب16ارب26کروڑ26لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب15ارب2کروڑ37لاکھ روپے ہو گئی۔

جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم۱یک ارب4کروڑ64لاکھ 23ہزارشیئرز رہا جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 34کروڑ56لاکھ13ہزارشیئرزکم ہے۔

Related Posts