پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب 44کروڑسے زائد کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب 44کروڑسے زائد کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب 44کروڑسے زائد کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 13روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس36700کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے66.19پوائنٹس کی کمی سے36679.03پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

55.95فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب 44کروڑ4لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت29.56فیصدکم رہا۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روزٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں حصص کی خریداری کا رجحان برقرار رہنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس36890پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی غالب آگئی۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 34.37پوائنٹس کی کمی سے15893.45پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31.88پوائنٹس کی کمی سے 26189.08پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز386کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے147کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ216میں کمی اور23میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ69کھرب25ارب15کروڑ45لاکھ روپے سے گھٹ کر69کھرب33ارب59کروڑ49لاکھ روپے ہو گیا۔

Related Posts