پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت 7ارب2کروڑسے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت 7ارب2کروڑسے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت 7ارب2کروڑسے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل 10ویں ٹریڈنگ سیشن میں جمعہ بھی تیزی کا رجحان جاری رہااورکے ایس ای100انڈیکس مزید 48.24پوائنٹس کے اضافے سے 36190.41پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ 46.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اضافے کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 7ارب2کروڑ41لاکھ روپے بڑھ گئی،تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 37.38فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آخری روزابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کرنے شروع کئے جس کے نتیجے میں مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس36005پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی کا رجحان لوٹ آیا جو آخر تک جاری رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس48.24پوائنٹس کے اضافے سے 36190.41پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس17.94پوائنٹس کے اضافے سے 15675.77پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26.53پوائنٹس کے اضافے سے 25841.82پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز358کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے167کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ174میں کمی اور17میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 68کھرب34ارب63کروڑ46لاکھ روپے سے بڑھ کر68کھرب41ارب65کروڑ87لاکھ روپے ہو گیا۔جمعہ کو29کروڑ27لاکھ9ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعرات کے مقابلے میں 17 کروڑ47لاکھ 77ہزارشیئرز زائد ہے۔

Related Posts