پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت 65ارب 46 کروڑسے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت 65ارب 46 کروڑسے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت 65ارب 46 کروڑسے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیااور پیر کوکے ایس ای100انڈیکس36600کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے428.16پوائنٹس کے اضافے سے36618.57پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ58.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 65ارب46کروڑ91لاکھ روپے بڑھ گئی اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 60.19فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی برقرار رہی جس کے نتیجے میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 36724پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 36700کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس428.16پوائنٹس کے اضافے سے36618.57پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس207.34پوائنٹس کے اضافے سے 15901.05پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 247.29پوائنٹس کے اضافے سے 26089.11پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز403کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ151میں کمی اور16میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ68کھرب41ارب65کروڑ87لاکھ روپے سے بڑھ کر68کھرب41کروڑ65کروڑ 87لاکھ روپے ہو گیا۔

Related Posts