پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 26 ارب سے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 26 ارب سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 26 ارب سے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوتیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس118.17پوائنٹس کے اضافے سے 48211.70پوائنٹس کی سطح پہنچ گیا۔

جب کہ59 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت26 ارب 25کروڑ42لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت2.54فیصد کم رہا۔

گز شتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں بھرپوردلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس48426پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تیزی کا رجحان آخر تک غالب رہااور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس118.17پوائنٹس کے اضافے سے 48211.70پوائنٹس پر بند ہوا۔

جب کہ 19.04پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19654.65پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس102.38پوائنٹس کے اضافے سے 32588.88پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر 422کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے249کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ150میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب31ارب19کروڑ66لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب57ارب45کروڑ8لاکھ روپے ہو گئی۔

جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 86کروڑ73لاکھ 3ہزارشیئر رہاجو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2کروڑ26لاکھ32ہزارشیئرزکم ہے۔

Related Posts