پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 17ارب69کروڑسے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 17ارب69کروڑسے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 17ارب69کروڑسے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس181.01پوائنٹس کے اضافے سے39802.60پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ59.02فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 17ارب69کروڑ63لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت2کروڑ87لاکھ54ہزار شیئرز کم رہا۔

گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 39824پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت رجحان کے باعث منفی رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 39473پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ریکوری آئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس181.01پوائنٹس کے اضافے سے39802.60پوائنٹس پر بند ہو۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 52.52پوائنٹس کے اضافے سے17229.29پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 72.25پوائنٹس کے اضافے سے27930.61پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 229کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 135میں کمی اور 24میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر73کھرب78ارب90کروڑ30لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے شیئرز 73روپے کے اضافے سے1065.94روپے ہوگئی۔

Related Posts