پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 16 ارب سے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 16 ارب سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 16 ارب سے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس33.37پوائنٹس کی کمی سے 48093.53پوائنٹس کی سطح آ گیاتاہم53.50 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت16 ارب 17کروڑ29لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت14.95فیصد کم رہا۔

گز شتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں بھرپوردلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 48434پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا رجحان شروع ہونے کی وجہ سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی یہاں تک کہ انڈیکس 48001پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگئی بعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہا۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس33.37پوائنٹس کی کمی سے 48093.53پوائنٹس پر بند ہواجب کہ 21.99پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19635.61پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس63.07پوائنٹس کے اضافے سے 32486.50پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر 428کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے229کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ172میں کمی اور 27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب15ارب2کروڑ37لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب31ارب19کروڑ66لاکھ روپے ہو گئی۔

جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم88کروڑ99لاکھ 35ہزارشیئر رہاجو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 15کروڑ64لاکھ87ہزارشیئرزکم ہے۔

Related Posts