پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 66ارب85کروڑسے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 66ارب85کروڑسے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 66ارب85کروڑسے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس36ہزارکی سطح بھی عبورکرگیااور انڈیکس مزید 447.28پوائنٹس کے اضافے سے 36142.17پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

65.87فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت66ارب85کروڑ24لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت47.15فیصد زائد رہا۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے چوتھے روزبھی تیزی کا سلسلہ برقرار رہااورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس36ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک جاری رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس447.28پوائنٹس کے اضافے سے 36142.17پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای30انڈیکس243.03پوائنٹس کے اضافے سے 15675.77پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 252.51پوائنٹس کے اضافے سے 25815.29پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز378کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے378کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ109میں کمی اور20میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ67کھرب67ارب78کروڑ22لاکھ روپے سے بڑھ کر 68کھرب34ارب63کروڑ46لاکھ روپے ہو گیا۔

Related Posts