پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 38ارب31کروڑسے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 38ارب31کروڑسے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 38ارب31کروڑسے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیرکو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید319.72پوائنٹس کے اضافے سے37650پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں 64.97فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 38ارب31کروڑ85لاکھ روپے بڑھ گئے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم،کیمیکل،فوڈزس،توانائی اور اسٹیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 37400،37500،37600اور37700پوائنٹس کی 4بالائی حدیں عبور کر گیا۔

بعد ازاں 37700پوائنٹس کی حد توبرقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحاں غالب رہااور کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس319.72پوائنٹس کے اضافے سے 37650.57پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 141.39پوائنٹس کے اضافے سے 16289.22پوائنٹس کے اضافے سے16289.22پوائنٹس پر جا پہنچا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 144.75پوائنٹس کے اضافے سے 26885.96پوائنٹس پر بند ہوا۔تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 70کھرب 79ارب 12کروڑ84لاکھ روپے سے بڑھ کر71کھرب17ارب44کروڑ69لاکھ روپے ہوگئی۔

گذشتہ روز414کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 269کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ123میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts