پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،89ارب8کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹا ک ایکسچینج: کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 38 ہزار 700 کی سطح عبور کر گیا
اسٹا ک ایکسچینج: کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 38 ہزار 700 کی سطح عبور کر گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیاکاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھائو کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 38500،38400،38300،38200اور38100کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے89ارب8کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ۔

کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت14.97فیصدکم جبکہ61.19فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،بینکنگ،توانائی،اسٹیل سیمنٹ اورفوڈز سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع ایس ای100انڈیکس38662پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت ، فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 37977پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں : عمران صاحب جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی ، مریم اور نگزیب

ایک بار پھر غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 38000کی حدبحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائوکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 526.69پوائنٹس کمی سے38037.68پوائنٹس پر بندہوا۔

بدھ کومجموعی طورپر384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،235کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں89ارب8کروڑ67لاکھ20ہزار95روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر72کھرب58ارب9 کروڑ62لاکھ9ہزار218روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر32کروڑ76لاکھ37ہزار745شیئرزکا کاروبارہوا،جومنگل کی نسبت5کروڑ76لاکھ83ہزار265 شیئرکم ہیں۔

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت345,00روپے اضافے سے 7245.00 روپے اورآئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت70.93روپے اضافے سے1490.10روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت110.00روپے کمی سے6225.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے1940.00روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں تاجروں کی ہڑتال اور معاشی صورتحال

بدھ کوورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں2کروڑ83لاکھ32ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے کمی سے1.59روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ70لاکھ97ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت41پیسے کمی سے 10.73روپے ہوگئی۔

بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس270.60پوائنٹس کمی سے17561.08پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 1049.49 پوائنٹس کمی سے61690.51پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس330.13پوائنٹس کمی سے26896.80پوائنٹس پربندہوا ۔

Related Posts