پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 22ارب94کروڑ31لاکھ روپے کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید182.44پوائنٹس کی کمی سے 40290.74پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

52.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 22ارب94کروڑ31لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 5.92فیصدکم رہا۔

گزشتہ روز کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 40563.16پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس39898.66پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات زائل نہ ہوسکے۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 182.44پوائنٹس کی کمی سے40290.74پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس87.41پوائنٹس کی کمی سے 17538.41پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس86.82پوائنٹس کی کمی سے28134.26پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

Related Posts