تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے افغانستان کو 183 رنز کا ہدف دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے افغانستان کو 183 رنز کا ہدف دے دیا
تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے افغانستان کو 183 رنز کا ہدف دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شارجہ: پاکستان نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب کی 49 رنز کی اننگز اور بلے بازوں کی اجتماعی شراکت کی بدولت 182رنز بنا لئے۔

اس سے قبل، گرین شرٹس نے ایک بار پھر اپنی اننگز کا مایوس کن آغاز کیا کیونکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث صرف ایک رن بنا کر دوسرے اوور میں آؤٹ ہوگئے۔

تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے طیب طاہر نے صائم ایوب کو جوائن کیا اور افغان بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن نے دووکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نبی، فضل حق فاروقی، راشدخان اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ لی۔

افغانستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری ہے۔ یہ پاکستان کیخلاف افغانستان کی اولین سیریز فتح ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان سے پے در پے شکست، شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تھی تاہم افغان بولرز نے پاکستان کو بڑا اسکور کرنے نہیں دیا تھا۔

Related Posts