نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کا دوسرا روز،پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ میں پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز،پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے
نیوزی لینڈ میں پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز،پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماؤنٹ مونگا نوئی:  نیوزی لینڈ میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے دوران پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر میزبان ٹیم کے خلاف 30 رنز اسکور کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ کا آج دوسرا روز ہے جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 431 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے شان مسعود اور عابد علی اوپننگ بیٹسمین کے طور پر سامنے آئے۔

پہلی اننگز کے آغاز میں ہی شان مسعود کوئی اہم اننگز کھیلے بغیر 42 گیندوں پر صرف 10 رنز بنا سکے۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ مجموعی طور پر 30 رنز کے اسکور پر عابد علی کے ہمراہ محمد عباس بیٹنگ کر رہے تھے، اسی دوران کھیل کا وقت ختم ہوگیا۔

فی الحال محمد عباس نے کوئی رن اسکور نہیں کیا جبکہ عابد علی 19 رنز بنا کر پچ پر موجود ہیں۔ آج نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے جب کھیل کا آغاز کیا تو میزبان ٹیم کا اسکور 222 رنز تھا۔

اپنی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ ٹیم کے دونوں کھلاڑی اسکور کو 266 رنز تک لے گئے۔ کپتان نے 129 جبکہ ہنری نکولس نے 56 رنز بنائے۔ سنچری بنا کر کپتان ولیمسن نے نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم کردی۔

چوتھی وکٹ کیلئے ولیمسن اور ہنری نکولس کے درمیان 133 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ بعد ازاں جیمی سن 32، سینٹنر 19 اور ٹم ساؤتھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ بی جے واٹلنگ 73 رنز، نیل ویگنر 19 اور ٹرینٹ بولٹ نے 8 رنز بنائے۔

پاکستانی باؤلرز میں سے شاہین شاہ آفریدی 4 وکٹیں لینے میں کامیاب رہتے ہوئے سب سے اہم کھلاڑی ثابت ہوئے۔ یاسر شاہ نے 3، عباس، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کو مجموعی طور پر 431 رنز پر آل آؤٹ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ، برہنہ شخص میدان میں داخل 

Related Posts