عید پر چار خصوصی ٹرینیں، کونسی ٹرین کب اور کہاں سے چلے گی، کرایہ کتنا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PHOTO: ONLINE
PHOTO: ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کو ریلیف دینے کے لیے عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں تو عید پر ریلوے کرایوں میں بھی کمی کرے گا۔

عامر علی بلوچ نے ریلوے کے تقریباً 50 فیصد اخراجات کو پورا کرنے میں کوئلے کی نقل و حمل کے کردار پر بھی زور دیا اور ریلوے نظام کو مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ریلوے کو بہتر بنانے بشمول ٹریک کی بحالی اور منافع بخش ٹرینوں کی بحالی میں تعاون کا اعتراف کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے ہر سال عید کے موقع پر خصوصی عید ٹرینیں چلائی جاتی ہیں کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اکثر شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ریلوے کی طرف سے اضافی ٹرینیں چلانے اور کرائے میں رعایت کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہری خصوصی ٹرینوں سے سفر کرتے ہیں۔

Related Posts