نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امورکا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصر ے کی باعث مسلسل 87ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہی

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔

نیول چیف نے کہاکہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔ ترجمان بحریہ کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

Related Posts