مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصر ے کی باعث مسلسل 87ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصر ے کی باعث مسلسل 87ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہی
مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصر ے کی باعث مسلسل 87ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بدھ کومسلسل 87ویں روز بھی وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں فوجی محاصرہ اور مواصلاتی ذرائع معطل رہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اگرچہ پوسٹ پیڈ موبائل اور لینڈ لائن ٹیلیفون پر پابندی ہٹادی گئی ہے تاہم انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل فون پر پابندی بدستور جاری ہے۔ یورپی ارکان پارلیمنٹ کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی وجہ سے علاقے میں پابندیاں مزید سخت کردی گئیں۔ ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم سخت سکیورٹی کے حصار میں گزشتہ روزسرینگر پہنچی۔

ٹیم میں شامل ایک رکن نے جوا سپین کے رکن پارلیمنٹ ہیں ،کہاکہ وہ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ وہ ہمیں کچھ لوگوں سے دور رکھ رہے ہیں۔ مقبوضہ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ارکارن پارلیمنٹ کا دورہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور کسی معقول شخص کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل سے کشمیر اور خواتین کے حقوق پر آخری بار خطاب

بھارت کی حزب اختلاف کے رہنماؤں نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وفد کو سکیورٹی حصار میں رکھ کر حکومت مقبوضہ علاقے کی حقیقی صورتحال چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ مقبوضہ علاقے میں جاری سول نافرمانی کے حصے کے طورپر دکاندار اپنی دکانیں بند رکھتے ہیں اور صرف صبح یا شام کو ایک دو گھنٹے کے لیے کھولتے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ مسلسل معطل ہے۔

یورپی ارکان پارلیمنٹ کے وفد کو یہ باور کرانے کے لیے کہ کشمیری اپنی مادر وطن پر بھارتی قبضے اور5اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو قبول نہیں کرتے ، دکانداروں نے صبح اورشام کے اوقات میں بھی اپنی دکانیں نہیں کھولیں۔

دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کاروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں ایک فوجی بنکر پر نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے حملے کے بعد بھارتی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کی ۔

فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔ ادھر منگل کی شام کو ضلع کولگام میں نامعلوم مسلح افراد نے پانچ غیر کشمیر ی مزدوروں کو گولی مارکر ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ہے۔

Related Posts