پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاک بحریہ نے 3 کموڈورز کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جو ملکی دفاع میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے تین کموڈورز کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جبکہ ترقی پانے والوں میں کموڈور جاوید اقبال، کموڈور محمد سہیل ارشد اور کموڈور سلمان الیاس شامل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ رئیر ایڈمرل جاوید اقبال اور رئیر ایڈمرل محمد سہیل ارشد نے 1989ء جبکہ رئیر ایڈمرل سلمان الیاس نے 1990ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

پاک بحریہ ترجمان کے مطابق ترقی پانے والے افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ افسران پاک بحریہ میں کمانڈر اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

Related Posts