پاک بحریہ کا آبدوزوں سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ کا آبدوزوں سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
پاک بحریہ کا آبدوزوں سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نیوی نے آبدوزوں کے ذریعے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فئارنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے جسے امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے سراہا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی طرف سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز کی کامیاب فائرنگ پر نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا کہ بحریہ دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت کی حامل ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ نے آج بحیرۂ عرب کے پانیوں کے نیچے سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا جس کا مشاہدہ امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق آبدوزوں نے کامیابی سے دئیے گئے اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی، تارپیڈوز اور میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت کی حامل ہے، بحریہ کے آفیسرز اور جوان مادرِ وطن کے تحفظ کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کا تجربہ کامیاب

Related Posts