پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی کا مشترکہ آپریشن: 1290 کلو حشیش ضبط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی کا مشترکہ آپریشن: 1290 کلو حشیش ضبط
پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی کا مشترکہ آپریشن: 1290 کلو حشیش ضبط

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندر میں انسدادِ منشیات کے لیے مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران 1290 کلو گرام حشیش ضبط کر لی گئی۔

انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے جانے والے انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران سمندر کے راستے اسمگل کی جانے والی 1290 کلوگرام حشیش ضبط کی گئی جس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریباً 25 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر کارکردگی کا نتیجہ ہے جبکہ ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 روز قبل  نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے منشّیات بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

مزید پڑھیں:  اے این ایف نے  اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

Related Posts