راشد نسیم کا کارنامہ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کا کارنامہ، پاکستان نے بھارت اور چین کو پیچھے چھوڑ دیا
مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کا کارنامہ، پاکستان نے بھارت اور چین کو پیچھے چھوڑ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک کے مایہ ناز مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے اہم کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے بھارت اور چین کے ریکارڈز اپنے نام کیے جبکہ یہ ریکارڈز مارشل آرٹ کی کیٹگری میں بنائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چین اور بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے نن چکو کیٹگری میں چائنیز کنگفو ماسٹر کو دوبارہ شکست کا ذائقہ چکھنے پر مجبور کردیا۔ بھارتی مارشل آرٹسٹ کے سر کے ساتھ بوتل کھولنے کا گنیز بک ورلڈ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ کی تیاریاں، قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ کیلئے ہالینڈ پہنچ گئی 

پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے نن چکو کی مختلف کیٹگریز میں دنیا میں سب سے زیادہ عالمی سطح کے ریکارڈز قائم کیے ہیں۔ نن چکو میں راشد نسیم نے 9واں گنیز بک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ گنیز بک نے ای میل کے ذریعے ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم کے نئے ریکارڈ کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر شائع کردی ہیں۔ راشد نسیم نے چین کے کنگفو ماسٹر زی ڈیشنگ کا ورلڈ ریکارڈ مشہور کوہ پیما محمد علی سد پارہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے توڑ دیا۔

چینی کنگفو ماسٹر نے ایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 19 تاش کے پتوں کو نن چکو کی معاونت سے بوتل گرائے بغیر نکال لیا تھا۔ پاکستانی مارشل آرٹسٹ  راشد نسیم نے 22 بار یہ کارنامہ سرانجام دے کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

اپنے ایک اور ورلڈ ریکارڈ میں راشد نسیم نے سر کے ساتھ 60 سیکنڈز میں 71 بوتلیں کھولیں۔ یہ ورلڈ ریکارڈ بھارتی ماسٹر پربھاکر ریڈی کے پاس تھا جو 1 منٹ میں سر سے 68 بوتلیں کھول کر دکھا چکے تھے۔ راشد نسیم نے ان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

نئے ورلڈ ریکارڈز کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے کہا کہ میں 100 ورلڈر یکارڈ مکمل کرنے کا خواہاں ہوں۔ نئے ریکارڈز کے بعد راشد نسیم کے انفرادی ریکارڈز 77 جبکہ ان کی اکیڈمی کی جانب سے  96ریکارڈز ہوچکے ہیں۔ 

 

Related Posts