لاہور: ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ کے لیے ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈم روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گزشتہ کل ایمسٹرڈم روانہ ہوئی، 20رکنی قومی ٹیم کی قیادت عمر بھٹہ کر رہے ہیں۔
دورہ یورپ میں قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ کے خلاف 2 میچز کھیلے گی، بیلجیئم کے ساتھ ایک جبکہ اسپین کے خلاف 3 میچز کھیلے گی۔
ہاکی ٹیم تین دن کی ٹریننگ کے بعد پہلا میچ ہالینڈ سے 26 اپریل کو بریڈہ میں کھیلے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر کی باقاعدہ منظوری کے بعد گزشتہ روز 20 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید برآں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق 20 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت عمر بھٹہ کریں گے جبکہ علی شان نائب کپتان ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رکی پونٹنگ نے انگلش ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا