مارچ کے دوران معاشی تباہی کا شکار پاکستان کی درآمدات 4ارب ڈالرز؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک
(فوٹو: ای ٹریبیون)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مارچ کے دوران معاشی تباہی کا شکار پاکستان کی درآمدات کا حجم 4 ارب ڈالرز  سے بھی زائد رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تجارتی خسارے اور درآمدات و برآمدات کے اعدادوشمار سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مارچ کے دوران 2 ارب 57 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے برآمدات کے مقابلے میں بھاری بھرکم درآمدات کیں۔ مارچ کے دوران پاکستان نے بیرونِ ملک سے 4 ارب 87 کروڑ ڈالرز کی اشیاء منگوائیں۔ ماہانہ بنیاد پر برآمدات کے حجم میں اضافہ نہیں دیکھا گیا جبکہ درآمدات 13فیصد بڑھیں۔

درآمدات کے حجم میں اضافے کے نتیجے میں ملک کے تجارتی خسارے میں 34 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 23 ارب ڈالرز جبکہ اسی عرصے کے دوران درآمدات کا حجم 40 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 24 فیصد کم ہوا ہے جس کا حجم 17 اعشاریہ 14 ار ب ڈالرز رہا۔ ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنا تجارتی خسارہ مزید کم کرنا ہوگا۔

Related Posts