دوسرا ون ڈے، پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan decided to bowl after winning the toss against Australia

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونیوالے اس میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اس میچ کیلئے حسن علی کو ڈراپ کرکے شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، سعودشکیل، خوشدل شاہ، افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم، زاہد محمود اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں:تحریک عدم اعتماد کی کامیابی، پی سی بی چیئرمین کے بھی متاثر ہونے کا امکان

پہلے ون ڈے میں 88 رنز سے فتح کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں ہر صورت میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

مزید برآں میچ سے ایک روز قبل قومی ٹیم نے آرام کیا تھا اور کسی قسم کی کوئی ٹریننگ نہیں کی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم نے مختصر دورانیے کی ٹریننگ کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ 16 میں سے صرف ایک میچ ہی جیتا ہے جبکہ پندرہ میچز میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔

Related Posts