معاشی ابتری کا شکار پاکستان دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ثروت اعجاز قادری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sarwat Ijaz Qadri's message on the occasion of Eid

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ  پاکستان اس وقت معاشی ابتری کا شکار ہے اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا جبکہ ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ یکجہتی سے کیا جاسکتا ہے۔

سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی ایل او سی پر دہشت گردی جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں 100 روز سے زائد عرصے سے  مسلسل کرفیو نافذ ہے۔ ہمیں اس کے خلاف جارحانہ رویہ اپنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کی صحت کے متعلق بہت فکر مند ہیں۔ہمایوں اختر خان

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غریب لوگ بھوک کے باعث پریشان ہیں اور خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ حکومتی پالیسیوں سے انہیں کوئی سہولت حاصل نہیں ہوئی۔ حکومت کو چاہئے کہ اپنی پالیسیوں کو عوام دوست بنائے۔

انہوں نے کہا کہ  ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے غیر ملکی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا۔ ہمارا مقابلہ عوام دشمن پالیسیوں سے ہے۔ ملک میں نظامِ مصطفیٰ  ﷺکے نفاذ کی جدوجہد جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سماجی تحفظ کا کوئی کار آمد نظام نہیں ہے اور معاشے میں عدم استحکام کا تاثر بڑھتا جا رہا ہے۔ جمہوریت کے باوجود عوام کو بے روزگاری اور غربت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سیّد مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ نازک دور سے گزرنے والے پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔

پارٹی سیکرٹریٹ ”پاکستان ہاؤس“ کراچی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدے پورے کرنا تو دور کی بات، ان پر عمل شروع کرنے میں بھی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: نازک دور سے گزرنے والے پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔مصطفیٰ کمال

Related Posts