شہروں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی دوڑ، پاکستان امریکا سے آگے نکل گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اہم شہروں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی دوڑ، پاکستان امریکا سے آگے نکل گیا
اہم شہروں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی دوڑ، پاکستان امریکا سے آگے نکل گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے رکھنے والے شہروں کی فہرست شائع کی جس میں بتایا گیا کہ کراچی میں  امریکی شہر نیویارک سے زیادہ کیمرے ہیں جبکہ کیمروں کی دوڑ میں پاکستان امریکا سے بھی دو قدم آگے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ورلڈ انڈیکس نے ایک فہرست شائع کی جس میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن سی سی ٹی وی کیمروں کی دوڑ میں سب سے آگے ہے جہاں ہر 1000 شہریوں پر 67 اعشاریہ 47 کیمرے مسلط کیے گئے ہیں۔

سڑکوں اور دیگر اہم مقامات پر جہاں شہریوں کا ہجوم ہوتا ہے،  سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا مقصد عوام کی حفاظت ہے۔ اس حوالے سے دوسرا اہم شہر چین کا دارالحکومت بیجنگ ہے جہاں 1000 افراد کیلئے 56 اعشاریہ 20 جبکہ تیسرے نمبر پر موجود روسی دارالحکومت ماسکو میں 15 اعشاریہ 39 کیمرے نصب ہیں۔

سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے دنیا کا چوتھا بڑا شہر دہلی ہے جہاں 1000 افراد کیلئے 14 اعشاریہ 18 جبکہ پانچواں بڑا شہر ترکی کا دارالحکومت استنبول ہے جہاں 7 اعشاریہ 18 کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ جرمن دارالحکومت برلن 4 اعشاریہ 9 کیمروں کے ساتھ چھٹے جبکہ کراچی 4 کیمروں کے ساتھ 7ویں نمبر پر موجود ہے۔

حیرت انگیز طور پر8ویں نمبر پر موجود امریکی شہر نیو یارک میں ہر 1000 افراد کیلئے محض 3 اعشاریہ 78 کیمرے نصب ہیں جبکہ کینیڈا کا دارالحکومت ٹورنٹو اس فہرست میں 9ویں نمبر پرموجود ہے جہاں 2 اعشاریہ 78 کیمرے موجود ہیں۔ دسویں بڑے شہر فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں 2 اعشاریہ 44 کیمرے نصب ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: فرانس بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خواتین کی شمولیت میں پہلا بڑا ملک قرار

Related Posts