فرانس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خواتین کی شرحِ شمولیت میں پہلا بڑا ملک قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خواتین کی شرحِ شمولیت میں فرانس پہلا بڑا ملک قرار
کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خواتین کی شرحِ شمولیت میں فرانس پہلا بڑا ملک قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیرس: کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خواتین کی شرحِ شمولیت کے اعتبار سے دنیا کے بڑے ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جن میں 43 اعشاریہ 4 فیصد کی شرح سے فرانس کو پہلا بڑا ملک قرار دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے خواتین کی شرحِ شمولیت کی فہرست جاری کی جس کے مطابق فرانس وہ پہلا بڑا ملک ہے جہاں موجود کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 43 اعشاریہ 4 فیصد خواتین ہیں۔

ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دوسرے بڑے ملک ناروے میں 42 اعشاریہ 1 فیصد، تیسرے ملک سویڈن میں 36 اعشاریہ 3 فیصد، چوتھے ملک اٹلی میں 34 فیصد جبکہ پانچویں ملک جرمنی میں 31 اعشاریہ 9 فیصد خواتین بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

 فہرست کے مطابق چھٹے بڑے ملک برطانیہ میں 27 اعشاریہ 2 فیصد، 7ویں ملک کینیڈا میں   25 اعشاریہ 8 فیصد، 8ویں  ملک اسپین میں 22 فیصد جبکہ 9ویں ملک امریکا میں 21 اعشاریہ 7 فیصد خواتین بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

10ویں بڑے ملک کولمبیا میں 15 اعشاریہ 1 فیصد،11 ویں ملک بھارت میں 13 اعشاریہ 8 فیصد، 12 ویں ملک ترکی میں 13 اعشاریہ 4 فیصد، 13 ویں ملک چین میں 9 اعشاریہ 7 فیصد، 14ویں ملک جاپان میں 5 اعشاریہ 3 فیصد جبکہ 15ویں ملک جنوبی کوریا میں 2 اعشاریہ 1 فیصد خواتین کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کس ملک کے عوام کو حکومت پر کتنا بھروسہ ہے؟ فہرست جاری

Related Posts