پاک یوکے بزنس کونسل کا برطانوی کاروباری اداروں کے ساتھ مشترکہ آن لائن سیمینار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ایف پی سی سی آئی کی پاک یوکے بزنس کونسل نے پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں معلومات دینے کے ساتھ شراکت داروں اور ممکنہ گاہکوں سے رابطے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے گریٹر مانچسٹر چیمبرز آف کامرس (جی ایم سی سی) کے ساتھ ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔

ویبنار نے اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت دینے اور مستحکم کرنے کے لئے دونوں ممالک کے مابین برآمدات میں تنوع لانے پر توجہ دی۔ایف پی سی سی آئی اور جی ایم سی سی کے مابین تجارت اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد، پاک یوکے بزنس کونسل نے گریٹر مانچسٹر اور یو کے کی کمپنیوں کو ایک متحرک اور اعلیٰ نمو کے قابل ملک پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لئے مدعو کیا۔

جی ایم سی سی میں انٹرنیشنل ٹریڈ کے سربراہ سوزین کورڈوبا کے استقبالیہ نوٹ سے ویبنار کا آغاز ہوا۔ جس نے سامعین کا خیرمقدم کیا اور باہمی دلچسپی کے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لئے دونوں فریقوں کے ساتھ مل کر روشنی ڈالی۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ برطانیہ، شمال مغرب اور گریٹر مانچسٹر کے مابین موجودہ تجارت کا ایک جائزہ بھی فراہم کیا۔

اینڈی برنھم مانچسٹر کے نومنتخب میئر نے پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام کے ذریعے دونوں فریقوں کو مبارکباد پیش کی اور اس خطے میں پاکستانی کمیونٹی کے مضبوط روابط پر روشنی ڈالی۔ ارشد دادا بھائی بین الاقوامی تجارتی مشیر، محکمہ بین الاقوامی تجارت، شمالی مغربی انگلینڈ نے اس خطے میں کام کرنے والے برطانوی کاروباروں کے لئے برآمدی نمو کے مواقع کے لیے اپنے نقطہ نظر پر روشنی ڈالی۔

سیکریٹری بورڈ آف انو یسمینٹ فاریینہ مظہر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ مالی سال 2020 میں 1117.3ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان میں دوسری بڑی سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے اور متعدد سرمایہ کاری والی برطانوی کمپنیاں ملک میں کامیابی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ بہر حال، دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے مابین فعال تعاون کے ذریعہ تجارت اور سرمایہ کاری کے میدان میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔

سیکریٹری BOI نے روشنی ڈالی کہ 60 ارب ڈالر مالیت کے 130 سے زائد منصوبوں کی معلومات سرمایہ کاروں کے لئے BOI کی نئی جدید ویب سائٹ اور ساتھ ہی پیش کردہ ترغیبات تمام شعبو ں کے لیے تفصیلات کے ساتھ دستیاب ہیں۔

چیئرمین ایف پی سی سی آئی پاک یوکے بزنس کونسل عمران خلیل نصیر نے کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور پاکستان کے لیے ڈائریکٹر ٹریڈ مسٹر مائک اوردیگرسفارت کاروں، ماہرین، اور کاروباری اداروں کے ایک پینل کی میزبانی کی۔

پروفیسر اینی لو – بین الاقوامی ڈین – کینٹربری کرائسٹ چرچ یونیورسٹی (تعلیم کا شعبہ)؛ مجاہد علی مائی ایڈفارماسیوٹیکل (صحت کی دیکھ بھال کا شعبہ)؛ اور آصف پیر سی ای او سسٹم لمیٹڈ (پاکستان کے ٹیکنالوجی کے شعبے کی نمائندگی کی)مسٹرمائک کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور پاکستان کے ڈائریکٹر ٹریڈ نے برطانوی کاروبار کو پاکستان میں داخل ہونے کی ترغیب دینے کے لئے برطانیہ کے محکمہ بین الاقوامی تجارت کے کردار کے بارے میں معلومات کا تبا دلہ کیا۔

انہوں نے پاکستان میں برطانیہ کے دو جدید کاروباری اداروں کی طرف سے کی جانے والی نئی سر مایہ کاری پر تبصرہ بھی کیا جن کے نام برٹش ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک ہیں۔مسٹر مائیک نے برطانوی کاروباروں کو پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں مشورے بھی دیے۔تعلیم میں کامیاب برطانوی ادارے کینٹربری کرائسٹ چرچ یونیورسٹی نے سامعین کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے۔ دونوں کاروباری اداروں نے حال ہی میں پاکستان میں باہمی تعاون قائم کیا ہے۔

آصف پیر سسٹمز لمیٹڈ کے سی ای او اور ڈائریکٹر – ایف پی سی سی آئی کی پاک برطانیہ بزنس کونسل نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں کاروبار کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس بارے میں بات کی کہ برطانیہ کی کمپنیاں کیسے پاکستان میں اپنے آئی ٹی سیٹ اپ قائم کرسکتی ہیں۔ ان کی پیش کش پر اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ویلیو ایڈڈ خدمات کے حصول میں برطانوی کاروبار کو کس طرح سہولیات فراہم کی ہیں جیسے آؤٹ سورسنگ۔عمران خلیل نصیر۔ چیئرمین، پاک یوکے بزنس کونسل نے زور دیا ہے کہ اس ویبنار کے بعد جی ایم سی سی کے ساتھ تما م شعبو ں سے متعلقہ باہمی تعاون کے لیے تقاریب کا انعقاد کیا جائے۔

Related Posts