شادیوں کی تقریبات کو بد مزگی سے بچانے کیلئے منتظمین وقت کی پابندی کریں، رانا رئیس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادیوں کی تقریبات کو بد مزگی سے بچانے کیلئے منتظمین وقت کی پابندی کریں، رانا رئیس
شادیوں کی تقریبات کو بد مزگی سے بچانے کیلئے منتظمین وقت کی پابندی کریں، رانا رئیس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث تمام شادی ہال رات 10 بجے بند کردیئے جائیں گے، بوفے ڈنر پر پابندی عائد، بغیر ماسک کسی مہمان کو تقریب میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے لیے شادی ہال مالکان تیار۔

چیئر مین آل پاکستان شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہال مالکا ن ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کر رہے ہیں تاہم جن منتظمین کی شادی ہوتی ہے وہ بلا جواز دباؤ ڈالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منتظمین کبھی تاخیرسے آتے ہیں، اور اکثر 10 بجے سے قبل اپنی تقریب ختم کرنے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ اضافی وقت مانگ کر آدھا گھنٹہ تاخیر کرتے ہیں، ایسی صورتحال میں ہم صرف ہال کی بجلی بند کر دیتے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے کہا کہ شادی ہال مالکان انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کر ر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی کی تقریب کو بد مزگی سے بچانے کے لیے شادی کے منتظمین کو چاہیے کہ وہ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔

چیئر مین آل پاکستان شادی ہال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ میں ایم ایم نیوز ٹی وی کے توسط سے شادی ہال مالکان سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایس او پیز پر ہر صورت عمل در آمد کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم رات ساڑھے نو بجے سے ہی تقریب کے منتظمین کو تقریب ختم کرنے کی یاد دہانی کرانا شروع کردیتے ہیں اور پونے دس بجے لائٹیں بند کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ تقریبات کے منتظمین اور شادی ہال مالکان ایس او پیز پر مکمل عمل کریں مگر اس میں اہم کردار تقریبات کی بکنگ کرانے والے منتظمین کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ایس او پیز کا نوٹیفکیشن بالکل ویسا ہی ہے جیسا 15 ستمبر 2020 میں جاری ہوا تھا۔اس میں مہمانوں کے کھانے کے لیے اب بوفے ڈنر پر پابندی ہے، تاہم ٹیبل سروس کے ذریعے کھانہ کھلا سکتے ہیں۔

Related Posts