سکیورٹی فورسز کا قلعہ سیف اللہ میں آپریشن، داعش کا دہشتگرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکیورٹی فورسز کا قلعہ سیف اللہ میں آپریشن، داعش کا دہشتگرد گرفتار
سکیورٹی فورسز کا قلعہ سیف اللہ میں آپریشن، داعش کا دہشتگرد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں خفیہ آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد عبدالشکور عرف نعمان ابو حمزہ خراسانی واصل جہنم ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد کا تعلق داعش سے تھا۔ہلاک دہشت گرد 7 فروری کو قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد نے بلوچستان میں ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی، یہ منصوبہ بندی سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن واستحکام سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Posts